شیراز اکرم نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور کارکنا ن پاکستان پیپلز پارٹی کو انکی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ، راجہ انیس اکبر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری شیراز اکرم نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور کارکنا ن پاکستان پیپلز پارٹی کو انکی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی راہنماء راجہ انیس اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری شیراز اکرم نے عوام کے مسائل خصوصاً نوجوانوں کے دیرینہ کا م جوکہ کئی وجوہات کی بناء پر رکے ہوئے تھے۔

ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے اور بالخصوص بھمبر کے نوجوانوں کے مسائل حل کروا کر ان کے دل جیت لیے بھمبر کے نوجوانوں نے چوہدری شیراز اکرم کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی نوجوانوں کے مسائل پر توجہ رکھنے اور آزادکشمیر بھر میں اپنی تحریک کو جاری رکھنے کیلئے دن رات ایک کر کے اپنی صلاحیتوں کو منہ بولتا ثبوت دینگے ۔