تحریک انصاف کی بین الاقوامی تعلقات کی ترجمان شیریں مزاری نے پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نیاستعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ شیریں مزاری نے سترہ ستمبر کو پارٹی قیادت کے خلاف ریمارکس دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی انہیں انیس ستمبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ جس میں ان سے ایک ہفتے میں تحریری وضاحت طلب کی گئی تھی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ شیریں مزاری نے پارٹی قیادت کو اپنا موقف دینے کے بجائے استعفی بھجوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کے پارٹی چھوڑنے پر افسوس ہوا ہے۔