اسلام آباد : (جیو ڈیسک) امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امریکی کانگریس کے وفد نے نیٹو سپلائی لائن جلد کھولنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی وفد نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر اپنے خدشات سے پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر شیری رحمن نے کہا کہ سلالہ حملے پر امریکا کی طرف سے معافی تعلقات کی بحالی کے لئے اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو پولیٹیکل انتظامیہ نے دہشت گرد گروپ کے ساتھ کام کرنے پر سزا دی ہے کہ اسلام آبادحکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
انھوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کے خلاف اقدامات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شیری رحمان نینیٹو سپلائی کا معاملا جلد طے ہوجانے کا بھی اشارہ دیا۔