شیری رحمٰن کا ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ

sherry rehman

sherry rehman

امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے ڈرون حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتی ہیں ڈرون حملوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے مشیر ڈگلس لیوٹ کی ساتھ ایسپن سیکیورٹی فورم کے تحت مباحثے میں شیری رحمان کا کہنا تھا ڈرون حملوں نے القاعدہ کو کافی نقصان پہنچایا لیکن اب یہ حملے  شدت پسندوں کی افرادی قوت بڑھانے میں مدد گارثابت ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان ڈرون حملوں کا خاتمہ چاہتا ہے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیری رحمان نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی گرفتاری اور اسے سزا دینے کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا شکیل آفریدی کے اقدامات نے ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔ پاکستانی امدادی کارکنوں پر طالبان کے حملوں کے باعث ویکسی نیشن پروگرام ختم کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے بعض امریکی قانون سازوں کا یہ دعوی مسترد کردیا پاکستان القاعدہ یا دیگر شدت پسندوں کو ٹھکانے فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک فوج عسکریت پسندوں کے خلاف تندہی سے سرگرم ہے۔