شیلا کی جوانی میں کترینہ کیف ایک بار پھر تہلکہ مچانے کے لئے تیار

katrina kaif

katrina kaif

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لئے ایک بار پھر شیلا بنیں گی ۔ فلم تیس مار خان میں شیلاکا کردار نبھانے والی کترینہ زویا اختر کی ڈوکیومینٹری فلم” شیلا کی جوانی” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

زویا کے مطابق یہ ڈوکیومینٹری فلم ایک ایسے لڑکے کے کردار پر بنائی جا رہی ہے جو آئٹم نمبرز کا دیوانہ ہے اور شیلا سے ملنے کے لئے بیتاب ہے۔ڈائریکٹرزویااختر نے مزید بتایا کہ اس ڈوکیومینٹری کو عکس بندکرنے کا خیال آتے ہی ان کے ذہن میں شیلا کا کردار آیا جو گلیمر سے بھرپور بالی ووڈ دنیاکی عکاسی کرتا ہے ۔واضح رہے کہ کترینہ نے 2010 میں فلم “تیس مار خان” میں اس سپر ہٹ گانے پر پرفارم کیا تھا جس کی ہدایتکاری اور کوریوگرافی فرح خاں نے کی تھی۔