ممبئی (جیوڈیسک)انتہا پسند بھارتی تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کر دی گئیں۔
بال ٹھاکرے کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں اداکی گئیں جس میں بالی ووڈ اداکار امتیابھ بچن، نانا پاٹیکر، سنجے دت اور دیگر فنکاروں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ پولیس کے دستے نے بال ٹھاکرے کو سلامی پیش کی۔ بال ٹھاکرے کے بیٹے اور جانشیں اودھے ٹھاکرے نے چتا کو آگ لگائی۔ آگ لگاتے وقت بھی بال ٹھاکرے کے چہرے پر ان کا مخصوص چشمہ آنکھوں پر لگا ہوا تھا۔ اس موقع پرشیوا جی پارک کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی آخری رسومات میں 5 لاکھ افراد شریک ہوئے۔ بال ٹھاکرے کی موت کے بعد شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ بازار مکمل طور پر بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نظر نہ آئی۔