شی جنگ پنگ چین کے نئے صدر منتخب کر لیے گئے

New President Of China

New President Of China

چین (جیوڈیسک)چین میں نئی قیادت کا اعلان کر دیا گیا۔شی جنگ پنگ کو اگلے دس سال کے لیے صدر کا عہدہ مل گیا۔ نومنتخب صدر کہتے ہیں عوام کو خوشحالی دینا ان کا ہدف ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس نے نائب صدر شی جنگ پنگ کو نیا عہدہ دینے کا اعلان کردیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کے مطابق نئے صدر کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کی تعداد کم کر کے سات کر دی گئی ہے ۔شی جنگ پنگ حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ہوں گے ۔وہ مسلح افواج کے سربراہ بھی ہوں گے۔چینی پولٹ بیورو کے سات نئے ممبرز کا بھی اعلان کردیا گیا۔شی موجودہ صدر ہو جنتا کی جگہ لیں گے جو سال 2003 سے چین اقتدار کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔چین میں ہر دس سال میں قیادت تبدیل ہوتی ہے۔

صدر منتخب ہونے کے بعداپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے انسانیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم اب بہت اہم موڑ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عظیم اور مخلص قوم ہیں ۔ بہتر زندگی کی چینی لوگوں کی خواہش ہی ان کا ہدف ہے۔انہوں نے رشوت اور بدعنوانی کو پارٹی کے اندر سے بڑا مسئلہ قرار دیا جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔