صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کی عظمت اور بقا کے حصول کی خاطر ہم سر دھٹر کی بازی لگا دیں گے۔ عدنان قریشی

شاہ جیونہ : صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کی عظمت اور بقا کے حصول کی خاطر ہم سر دھٹر کی بازی لگا دیں گے ہم مشکور ہیں جھنگ کے معروف صحافی و کالم نگار شیخ توصیف حسین کے جنہوں نے صحافت جسے مقدس پیشہ کو پامال کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف آواز حق بلند کی ہیں لہذا ہم انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم ہر حال میں اس اہم اشیو پر ان کا ساتھ دیکر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو پامال کرنے والے نام نہاد صحافیوں کا محاسبہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن جھنگ کے صدرعدنان قریشی جنرل سیکرٹری چوہدری ناصر گجر و دیگر عہدیداران نے ایک پریس میٹیگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ درحقیقت تو یہ ہے کہ اس معزز معاشرہ میں جسے کو ئی کام نہیں ملتا وہ یاں تو چنگ چی رکشہ کا ڈرائیور بن جاتا ہے یاں پھر صحافی ویسے بھی لاتعداد قانون شکن افراد اپنی حرام کی کمائی کے بل بوتے پر صحافت جسے مقدس پیشہ میں شامل ہوکرنہ صرف ملک بلکہ عوام کے لیے مختلف پریشانیوں کا سبب بن رہے ہیں جس کے نتیجہ میں صحافت جیسا مقدس پیشہ بدنام ہو کر رہ گیا ہے لہذازہم ان نام نہاد صحافیوں کا محاسبہ عبادت سمجھ کر ادا کریں گیے۔