صحافی حامد میر کے خلاف دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ سے حق و سچ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا : غازی شاہد رضا علوی
Posted on November 27, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور (ایم اے تبسم) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی چیئرمین غازی شاہد رضا علوی،مرکزی صدرایم اے تبسم،سینئرنائب صدرعقیل خان،نائب صدرامتیازعلی شاکر،جنرل سیکرٹری فیصل اظفرعلوی،کوارڈینیٹرمیرافسرامان،صدرپنجاب حافظ جاویدالرحمن قصوری،جنرل سیکرٹری پنجاب مرزاعارف رشید،صدرخواتین ونگ پروفیسررفعت مظہرچودھری،جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سحرش منیر،سی سی پی انٹرنیشنل ونگ کے صدرکفائیت حسین کھوکھر،جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ونگ محمداکرم اعوان ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں سنیئرکالم نگار، صحافی حامد میر کے خلاف دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایسے اقدامات سے حق و سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کا راستہ نہیں روک سکتے وفاقی حکومت اس بزدلانہ کارروائی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرے۔
انھوں نے کہاکہ سینئر صحافی حامد میر بلاشبہ شعبہ صحافت کا اثاثہ ہیں آج ان کے ساتھ یہ واقع پیش آیا ہے تو کل یہ کسی اور کی جان لینے پر ختم ہو گا ،حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ،انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کافرض ہے کرپشن بدعنوانیوں کے خلاف صحافی نشان دہی کرتے ہیں جس کے باعث انکی زندگیاں خطرہ میں رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا نے عوام میں شعوراجاگر کیاانہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔