صحافی کی بد نیتی اور جعلی رپورٹنگ پر شدید احتجاج :چوہدری محمدحنیف

بھمبر : برطانیہ پلٹ حاجی چوہدری محمد حنیف اور چوہدری محمد یوسف نے ایک مخصوص اخبار کے صحافی کی بدنیتی اور جعلی رپورٹنگ پر شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد صحافی نے بیرونی اشاروں پر ہماری بوڑھی والدہ کو زخمی کر کے زیورات چوری کے واقعہ کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو ہم پر کسی حکومتی عہدیدا ر کا سیاسی دباؤ ہے اور نہ ہی راضی نامہ کی خاطر کسی نے کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی دباؤ ڈالا ہے جبکہ پولیس غیر جانبداری سے تفتیش کر رہی ہے اور ہم پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور حکومتی پارٹی نے کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی اثر انداز ہوئی ہے تمام سیاسی قائدین اور شہری ہمارے ساتھ اخلاقی و سیاسی تعاون کر ر ہے ہیں جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں انہوںنے کہا کہ جمیل شفیع نامی شخص نے نہ تو اس ہمارے ساتھ اور نہ ہی ہماری زخمی والدہ کیساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ کیا ہے اور ہمارا جعلی موقف شائع کر کے صحافتی بد دیانتی کا ارتکاب کیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ اخبار کیخلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں جمیل شفیع نے جعلی رپورٹنگ کر کے ہمارا کیس بگاڑنے کی کوشش کی ہے جسکی ہم شدیداور بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔