صحت بہتر ہے جلد وطن وآپس آ جاؤں گا۔ زرداری

zardari

zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ وزیراعظم گیلانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ جلد وطن واپس آجائیں گے۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ قیاس آرائیاں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت ان کا سب کچھ پاکستان میں ہے۔