صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے ۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 3, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی حالت کو فوری درستگی کو یقینی بنا نے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور رنگ و روغن کی انجام دیہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے مراکز کو فعال اور ماحول کو بہتر بنا کر نہ صرف علاقائی خوبصورتی بلکہ عوام کو بہتر ماحول میں صحت مند انہ سرگرمیاں فراہم کی جا سکتیں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ اتوار کے روز شاہ فیصل ٹاؤن UC-6میں قائم حسرت موہانی فیملی پارک و منی ZOOاور نذیر حسین پردہ پارک کا اچانک دورہ کرکے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ،فیملی پارکوں کے دورے پر پارکوں میں صفائی وستھرائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے محکمہ باغات کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو تنبیہہ کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا ،پارکوں کی تعمیر و مرمت صفائی وستھرائی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے محکمہ باغات شاہ فیصل ٹائون کو ایک ہفتے کے اندر مولانا حسرت موہانی فیملی پارکاینڈ منی ZOOسمیت تمام فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی درستگی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پارکوں کی مکمل نگرانی کی جائے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ نااہل افسران و عملے کی ضرورت نہیں خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر بلا تفریق عوامی خدمت کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جائے۔
انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو اولین ترجیح دی جائے فیملی پارکوں میں شام کے اوقات میں روانہ کی بنیاد پر مکھی مچھروں کے خاتمے اور عوام کو صحت مند ماحوکی فراہمی کے لئے جراثیم کش ادویات کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جائے دورے کے موقع پر مولانا حسرت موہانی پارک اینڈ منی ZOOکا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ZOOمیں رکھے گئے جانوروں کے پنجروں کی صفائی و ستھرائی ،رنگ و روغن اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے کے احکامات دیتے ہوئے منی ZOOمیں جانوروں اور پرندوں میں اضافے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور چیف آفیسر کمال مصطفی نے پارکوں میں موجود عوام سے ملاقات کی اور ان سے پارکوں میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ فیملی پارکوں میں جوگنگ ٹریک اور بچوں کے جھولوں میں اضافے کو یقین بنا یا جارہا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے پارکوں میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا ۔