پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے انتقال کی خبروں نے شائقین کو افسردہ کر دیا تھا لیکن یہ خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ ایک سو بیس ٹیسٹ اور تین سو اٹھہتر ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان انضمام الحق کے انتقال کی خبر ملک بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی جو جھوٹی ثابت ہوئیں۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہیں، موت برحق ہے اور انسان کو اسکا مزا چکنا ہے۔ اس سے قبل سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کے فوت ہونے کی خبریں بھی گردش میں رہ چکی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین یوراج سنگھ جو کہ پیھپٹروں کے مرض میں مبتلا ہیں انکی موت کی افواہ بھی گزشتہ رات سامنے آئی تھی۔