اسلام آباد (جیوڈیسک)صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے فاضل ججز کے ریمارکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ سے ایوان صدر کا وقار مجروع کیا جا رہا ہے۔ فرحت اللہ بابرنے عدلیہ کے ریمارکس پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ادارے تصادم کی بجائے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ فرحت اللہ بابر کاکہناتھا کہ کچھ عرصہ سے ایوان کا وقار مجروح کیا جارہا ہے اور فاضل ججز کے ریمارکس تشویشناک ہیں ۔ اعلی عدلیہ پارلیمنٹ کے اختیارات پر نظر رکھتی ہے لیکن خود بھی عدالتی نظم و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر کسی فرد یا ادارے کو اختیار دے دیا جائے تو وہ تجاوز کرتا ہے۔ جوڈیشل پالیسی بھی انسانی غلطی سے مبرا نہیں۔عدلیہ پارلیمان کا اسی طرح سے خیال رکھے جس طرح پارلیمان رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔