صدر، وزیراعظم ملاقات، ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

zardari gilani

zardari gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں اوراین آراو عملدرآمد سے متعلق حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پرمیموگیٹ اسکینڈل اوراس سے متعلق تشکیل دیئے گئے کمیشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اموربھی زیرغورلائے گئے۔