امریکا (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان جیکارنے کہاہے کہ صدرباراک اوباما کو جنرل ایلن پر اعتماد ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل ایلن نے افغانستان میں ایساف کے سربراہ کے طور پر اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور اب بھی وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
تاہم سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈپیٹریاس کے اسکینڈل میں ملوث خاتون جل کیلی کے ساتھ تعلقات کی بناپر پینٹاگون کی تفتیش کے باعث صدرنے کانگریس سے کہاہے کہ وہ ان کی جگہ پرنئے عہدیدارکی نامزدگی جلدازجلدکریں مگراس دوران صدراوباما نے جنرل ایلن سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ جیکارنے کاکہنا تھاکہ اگرصحافیوں کوتفتیش کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنی ہیں تووہ اس حوالے سے پینٹاگون بات کریں۔