وائٹ ہاؤس: (جیو ڈیسک) امریکی صدر براک اوبامہ نے دوہزارگیارہ میجر فٹبال لیگ کی چیمپئن ٹیم لاس اینجلس گلیکسی وائٹ ہاؤس میں استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر صدر اوبامہ نے ٹیم کے ممبر اور مشہور برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کو خراج تحسین پیش کیا۔
لاس اینجلس گلیکسی گذشتہ سال نومبر میں ہوسٹن ڈائنامو کو ایک گول سے ہراکر ایم ایس ایل چیمپئن بنی تھی۔ فیصلہ کن گول کرانے میں ڈیوڈ بیکھم نے مرکزی کردار ادا کیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریئل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی کے کراس پر لندن ڈونووان نے گیند کو جال میں پہنچایا ۔ اس طرح لاس اینجلس گیلیکسی تیسری مرتبہ ایم ایس ایل چیمپئن بن گئی۔
صدر براک اوبامہ نے ایک ایک کھلاڑی کے پاس جاکراس کی حوصلہ افزائی کی اور خاص طور پر چھتیس سالہ ڈیوڈ بیکھم کی کارکردگی اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ان کی موجودگی کو سراہا۔