پاکستان : (جیو ڈیسک) صدرآصف علی زرداری نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل دو ہزار بارہ کی منظوری دے دی ہے۔ قومی اسمبلی نے یہ بل چار نومبر دو ہزار دس کو منظور کیا تھا۔ بل کا مقصد مرکزی بینک کے اختیارات میں اضافہ ہے تاکہ مانیٹری پالیسی کے کی تیاری اور نفاذ اور حکومتی قرضوں پر قابو پایا جاسکے۔
سینیٹ نے بل گذشتہ سال مئِی میں ترامیم کے ساتھ پاس کیا تھا۔ صدراتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ ترمیمی بل کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنی مانیٹری پالیسی پرعمل درآمد کے لیے کمرشیل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کھاتے دار اکاونٹس میں کم سے کم ریزروز رکھنے کا پابند کرسکتا ہے۔