صدر آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں۔ فردوس عاشق

fidus ashiq

fidus ashiq

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں ان کے خلاف نازیبا زبان کااستعمال ن لیگ کے کردار کا عکاس ہے۔
جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل کی سختیوں اورمچھروں سے تنگ آکرآمر سے مزاکرات کرکے بھاگ جانیوالے کہتے ہیں کہ وہ عوام کے حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف باتیں کرنیوالوں نے خود سرکاری مشینری اوروسائل کا استعمال کرکے لوگوں کو اکٹھا کیا۔