صدر آصف علی زرداری کا چیف جسٹس کو خط

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو ایک خط لکھا ہے جس میں بھٹو ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست کی گئی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت، بھٹو ریفرنس کی جلد سماعت کے خواہش مند ہیں۔ فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا خط جلد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری تک پہنچا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھٹو ریفرنس کیس رواں سال جون سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔ بھٹو ریفرنس کیس میں بھٹو کے قتل کو جوڈیشل قتل اورعدلیہ پر داغ قرار دیا گیا تھا۔