واشنگٹن : امریکی صدر بارک اوباما نے سمندری طوفان آئرین سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی مشکلات دور کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔سمندری طوفان آئرین سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کرسٹی، وین اور پیٹرسن کا دورہ کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ انہیں متاثرین کی مشکلات کا اندازہ ہے اورحکومت ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ طوفان آئرین سے ہونے والا نقصان اب تک کئی عشروں میں بدترین نقصان ہے۔ اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ طوفان سے ریاست نیوجرسی سب سے زیادہ متاثرہوا جہاں گھر اور سڑکیں بہہ گئیں اور لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔