صدر اور وزیر اعظم میمو کیس دبانا چاہتے تھے۔ رانا ثناء اللہ

rana sanaullah

rana sanaullah

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے پر اعتراض وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ صدر اور وزیر اعظم معاملہ دبانا چاہتے تھے، حقائق جاننا عوام کا حق ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل شجاع پاشا سمیت جو بھی قصور وار ہوں انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ جمہوری عمل اور آئین کاراستہ کوئی نہیں روک سکتا، میمو کی حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے۔ رانا ثنا  اللہ کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز سے پہلے رابطہ تھا نہ ہے اور نہ رکھیں گے۔