لاہور(جیوڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم یہاں کسی کو سزا دینے یا نااہل کرنے کے لیے نہیں بیٹھے۔ ہمارا مقصد عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں آج صدر کے دو عہدے کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دور دراز کی باتیں نہ بتائی جائیں فیصلوں پر عمل نہیں ہوتا تو کیا ہوگا؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عدالتی فیصلوں پر عمل کرائیں یا انہیں ہوا میں ہی لٹکتا رہنے دیں؟ بعدازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔