صدر آصف علی زرداری اور رحمن ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خواتین کے جلسے پر الطاف حسین کو مبارک باد دی۔
دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ خواتین کایہ جلسہ ملکی سیاست کیلئے خوش آئنداورایک مثبت روایت ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان سینیٹ الیکشن اورملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی ہوا۔
صدر زرداری اور الطاف حسین نے اتفاق کیا کہ اتحادی جماعتیں ملک کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل جل کرکام کریں گی۔