پاکستان (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ صدرزرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے 22 ستمبر کونیویارک روانہ ہوں گے۔ جنرل اسمبلی کے آخری روز پاکستان میں پولیو کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ صدر مملکت جنرل اسمبلی کو پاکستان میں پولیو کے سد باب کے لیے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
بل اینڈ ملینڈا فاونڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس اورصدرزرداری کی 27 ستمبرکوہونے والی خصوصی ملاقات میں پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، بل اینڈ گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔