صدر زرداری اور الطاف حسین میں ٹیلیفونک رابطہ

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ الطاف حسین نے ریاست کے اہم اداروں میں کشیدہ صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے صدر سے اپیل کی کہ اداروں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے افہام و تفہیم کی حکمت عملی بنائی جائے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایاجائے۔
صدر آصف زرداری نے قومی سلامتی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے حوالے سے الطاف حسین کے خیالات پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملک وقوم کو نقصان پہنچے۔