صدر زرداری اور بلاول نے شہید رانی کی برسی پر کارکنوں کے جزبات کی عکاسی کرتے ہوئے کارکنوں کے دل موہ لیے ہیں ، خاور کھٹانہ ، ڈاکٹر آمنہ بٹر
Posted on December 30, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خاور محمود کھٹانہ اور ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا ہے کہ صدر پاکستان وشریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے شہید بے نظیر بھٹو صاحبہ کی 5 وین برسی پر کارکنوں کے جزبات کی عکاسی کر کے نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ جمہوری سیاسی کارکنوں کے دل موہ لیے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے جس انداز سے بلاول بھٹو کو ایک پارٹی کارکن پکارتے ہوئے دیگر پارٹی کارکنوں کے ساتھ میدان سیاست میں داخل کیا ہے وہ ان کی عوامی،جمہوری سیاسی سوچ کا عکس ہے ان کے اس انداز نے کارکنوں کے دل موہ لیئے ہیں۔پارٹی کارکن شہید رانی کے لہو بلاول بھٹو کی اپنی جان سے بھی زیادہ حفاظت کریں گے۔صدر زرداری نے سیاسی ناقدین سیاسی مداریوں کو بھی انتخابات آذادانہ،منصفانہ اور مقررہ وقت پر کروانے کی بات کرکے خاموش کروادیا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایک نو آموز مقرر ہونے کے باوجود جس طرح خطاب کیا اس خطاب نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور کی یاد تازہ کروادی ہے۔انہوں نے اپنے دلیرانہ،جراتمندانہ اور مدلل انداز خطابت سے پارٹی مئوقف کو اجاگر کیا اور پارٹی کارکنوں کو پالیسی لائن دی ۔
لاکھوں افراد پر مشتمل مردوخواتین،بچوں اور اس سال سے ذائد عمر کی خواتین نے بھی برسی کی تقریب میں شامل ہوکر بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی سے اپنی وفاداری کی تجدید عہد کی وہاں یہ بھی ثابت کیا کہ اس ملک کی آئندہ نسلیں بھی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور وابستہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی عقیدت کا عالم ہے کہ وہ ملک بھر کے کونے کونے سے جوق درجوق سینکڑوں میل کا سفر بسوں کاروں پر اور بعد ازاں میلوں بعد چل کر تقریب میں شریک ہوتے ہیں کارکنوں کا یہ جزبہ اور سفر عقیدت لائق ستائش اور قابل احترام ہے۔ جس کی کتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ اسی لئے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی وفاقی سیاسی قوت ہے۔