اسلام آباد (جیوڈیسک)موجودہ سیاسی صورتحال پر حکمراں اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کی قیادت نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی موجود تھے۔
مسلم لیگ ق کی قیادت نے صدر آصف علی زرداری سے مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ اتحادی معاملات بھی زیر غور آئے۔ صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے بھی ملاقات کی۔ جس میں پنجاب کے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔