شکاگو : (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تعاون کے بغیر افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔ صدر زرداری سے ملاقات میں دو ٹوک پیغام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کو جانتے ہوئے صدرزرداری کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہمیں افغانستان میں قیام امن کا حل نکالنا ہے۔ شکاگو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی روکنے کیلیے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔ مگر انہیں ہماری شرائط پر آمادہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل کی سرپرستی افغان حکومت کرے مگر مذاکراتی عمل کو عسکری مدد حاصل ہونی چاہیئے تاکہ طالبان ہمیں کمزور نہ سمجھ سکیں۔