وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہے پیپلز پارٹی والےایک دھیلے کی بھی کرپشن کا ثبوت دیں تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گرین ٹریکٹر سکیم کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پچاس کروڑ روپے آئی بی سے نکالا جس کے خلاف ثبوت کے ساتھ عدالت جاں گا تا ہم اصغر خان کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نہیں بلکہ شفاف کمیشن تحقیقات کرے تو من و عن عمل کروں گا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ رینٹل پاور پلانٹ، حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والے اور سیف سٹی والوں کابھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے قوم کے خزانے کے بل بوتے پر فوٹو سیشن اور شاہ خرچیوں پر اربوں روپے خرچ کیے۔ میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ شفاف کمیشن کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے تو استعفی دے کر گھر چلا جاں گا۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے 538 کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم کیں جبکہ راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے سیلاب متاثرین کے لیے تین ارب روپے کی مزید امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔