اسلام آباد : ( جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے ملک کے نامور فنکا ر محمد قوی خان کو اعلی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔
صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر محمد قوی خان کو ان کی اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کے عوض ستارہ امتیاز دینے کی منظوری دی ہے۔ محمد قوی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز انیس سو باون میں ریڈیو پاکستان سے کیا تھا،انہیں پہلے ٹی وی ڈرامہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ قوی خان کو ملک میں تھیٹر متعارف کرانے کے حوالے سے پائنر بھی قرار دیا جاتا ہے۔