صدر زرداری وطن وآپس پہنچ گئے

zardari

zardari

صدر آصف زرداری صحت یاب ہونے کے بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ صدر کا خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی کے پی اے ایف مسرور بیس پر اترا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
صدر سخت سکیورٹی میں بلاول ہاوس پہنچے۔ صدر کے ساتھ ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اور صدر کے ذاتی معالج ساتھ ہیں۔ ایئرپورٹ اور شاہراع فیصل پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر کراچی چند روز آرام کریں گے۔ اسلام آباد میں بھی صدر کی آمد کے تمام انتطامات مکمل تھے۔ صدر آصف علی زرداری کو لے کر خصوصی طیارہ پاکستانی وقت کیمطابق رات ساڑھے گیارہ بجے فضا میں بلند ہوا۔
صدر آصف علی زرداری دبئی میں اپنی رہائشگاہ سے سخت سیکیورٹی میں ائیر پورٹ کے لیے قافلے کی صورت نکلے۔ ان کے ساتھ امارات میں پاکستانی سفیر جمیل احمد خان اور سفارت خانے کا عملہ بھی تھا۔
ان کے کانوائے میں دس سے بارہ گاڑیاں تھیں۔ جس میں ایک ایمبولینس بھی تھی۔ صدر آصف علی زرداری کا قافلہ مجلس ائیر پورٹ پہنچا۔ یہ ائیرپورٹ شاہی خاندان کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مجلس ائیر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام نے صدر کو رخصت کیا۔