صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر عبداللہ گل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے زلزلے کے باعث ہونیوالے قیمتی جانی اور مالی نقصان پرگہرے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صدرمملکت کاکہناتھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اورعوام ترک حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انھوں نے ترک ہم منصب کوہرممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ صدرزرداری نے ترک صدرعبداللہ گل کوبتایا کہ امدادی سامان اور طبی عملے کی ٹیم سمیت جہاز روانہ کیا جا رہا ہے۔