صدر زرداری کا سیلاب متاثرین سے امتیازی سلوک کا نوٹس

Zardari

Zardari

صدر آصف علی زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہندو برادری کی بحالی اور امداد کے حوالے سے امتیازی سلوک کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے میڈیا پر آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو ہدایت کی ہے وہ شکایات کا ازالہ کریں۔ صدر کا کہنا ہے کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اس میں سب کی مدد اور بحالی یکساں بنیادوں پر ہونی چاہیے، کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔ صدر نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ہندو برادر ی سمیت تمام اقلیتوں کو بھی امداد اور بحالی کے لئے یکساں اقدامات کئے جائیں۔