صد آصف علی زرداری کو نا اہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سیدائر کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے جس کی بنا پر وہ قومی اسمبلی کی رکنیت بھی حاصل نہیں کرسکتے۔ لہذا انہیں صدارت کے عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔