صدر زردای کے دورہ بھارت میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ امریکا

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے دورہ بھارت میں امریکا کا کوئی کردار نہیں امریکا چاہتاہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ حافظ سعید کے متعلق انعام کی وضاحت کرچکے ہیں لیکن ایک بار پھر واضح کرنا چاہتاہوں کہ ایک کروڑ ڈالر انعام کی رقم حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو نہیں بلکہ اس شخص یا ادارے کو دی جائے گی جو حافظ سعید کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔

امریکا کو اس پر تشویش ہے کہ وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ ایک سوال پر مارک ٹونر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس حافظ سعید کے خلاف کیا ثبوت ہیں۔