صدر آصف علی زرداری میانمار کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر اپنے دورے میں میانمار میں اپنے ہم منصب یو تھین سین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات بالخصوص تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون وسیع کرنے پر غور کیا جائے گا۔ صدر میانمار کی نوبل انعام یافتہ جمہوریت پسند رہنما آن سان سوچی سے بھی ملیں گے۔ صدر اپنے دورے میں آخری مغل فرماں روا بہادر شاہ ظفر کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔