اسلام آباد:(جیو ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے بیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر کے دستخط کے بعد بیسویں آئینی ترمیم باقاعدہ آئین کاحصہ بن گئی ہے۔
اس حوالے سے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بیسیویں ترمیم کی منظوری کے بعد شفاف اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار اور ملک کوآئینی تحفظ مل گیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بیسیویں ترمیم کی منظوری سے نگران حکومت کے سیٹ اپ، آزاد الیکشن کمیشن کے معاملات کوخوش اسلوبی سے تکمیل کوپہنچ جائیں گے۔