صدر نے توہین عدالت کے مسودے پر دستخط کردئیے

Zardari

Zardari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد توہین عدالت کے مسودے پر دستخط کردئیے۔ قانون کے تحت صدر اور وزیراعظم اور وزرا پر توہین عدالت لاگو نہیں ہوگی۔

صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد توہین عدالت کا بل قانون بن گیا۔ اس قانون کے مطابق صدر، وزیراعظم، گورنر ، وزرائے اعلی اور وزرا پر توہین عدالت لاگو نہیں ہوگی۔ قانون کے تحت توہین عدالت پر سزا کے بعد اپیل کرنے کا دورانیہ تیس دن سے بڑھاکر ساٹھ دن ہو کر دیا گیا۔

توہین عدالت قانون کے تحت اپیل کی صورت میں سزا فیصلے تک معطل ہوجائے گی۔ توہین عدالت کے مرتکب افراد کو چھ ماہ قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ جو جج توہین عدالت کا نوٹس لے گا وہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں شامل نہیں ہوگا۔