کراچی(جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے مفت اور لازمی تعلیم کے وفاقی بل دو ہزار بارہ پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اس بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
تقریب سے خطاب میں صدر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں متفق قومی ایجنڈے کے تحت ملکر آگے بڑھیں۔ حکومت بینظیر کی مفاہمت کی پالیسی آگے بڑھا رہی ہے۔ تہتر کے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کہا کہ نئے قانون کے تحت سولہ سال تک کے بچوں کی تعلیمی فیس معاف کی گئی ہے انہیں یونیفارم کتب اور ٹرانسپورٹ بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نئے قانون میں سولہ سال تک کے بچوں کو اسکول نہ بھجوانا جرم قرار دیا گیا ہے۔
سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں صدر نے کہا کہ حصص کی منڈیاں اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حکومت اسٹاک ایکسچینجز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
صدر نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکچسینج میں تیزی حکومتی اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے تاجر سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضا سے فائدہ اٹھائیں۔