اسلام آباد (جیو ڈیسک) صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں خطے میں سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ اورفضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ کے علاوہ وزیرخارجہ حناربانی کھر،صدر کے سیکرٹری جنرل ایم سلمان فاروقی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔