اسلام آباد افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دونوں ملکوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی ہے۔
کابل میں صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان رہنما نے پیر کی شب مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے افغانستان، پاکستان اور خطے میں قیام امن کے لیے قریبی اور سنجیدہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔