چوہدری اعتزاز احسن نے اسلام آ باد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو آ ئین کی آ رٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں استثنی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ صدر کو فوجداری مقدمات میں استثنی حاصل ہے اس لئے سوئس بینکوں کو خط لکھا جانا ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سوئس بینکوں کو خط لکھنے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خط لکھنے سے سپریم کورٹ کی عزت میں فرق آ ئے گا کیونکہ سوئٹزرلینڈ میں بھی ویانا کنونشن لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کے حوالے سے ہم اپنا جواب سپریم کورٹ میں دیں گے۔