لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صدر کے آئینی عہدے کی تذلیل کرنے والے خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رہیگا۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کو سڑکوں پر نہیں گھیسٹ سکتا۔ صدرمملکت کے آئینی عہدے کی تذلیل کرنے والے خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کسی اور سے اتحاد نہیں کرنے جا رہی۔ پیپلز پارٹی سے ملکر الیکشن لڑیں گے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے چالیس برس بعد اتحاد ہوا ہے، اسے چالیس ماہ تک تو قائم رہنے دیا جائے۔