صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان کا قبول اسلام

فیصل آباد :اللہ تعالیٰ جن لوگوں پر اپنا فضل وکرم فرماتا ہے انہیں دین کی سمجھ بوجھ بھی عطا فرماتا ہے اور ایسے لوگ بے لوث ہوکر اللہ کی رضا کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں ،انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالے ہی حقیقی انسان ہوتے ہیں۔ہر انسان اپنی ضرور یات کااتنا خیال رکھتاہے کہ اپنے اہل وعیال ،رشتہ داروں اور قریبی ہمسایوں کے حقوق تک بھلادیتاہے۔ایسے حالات میں جوشخص بغیر کسی طمع اور لالچ کے صرف اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے اس کی مخلوق کی خدمت کرتاہے وہ انسانیت کے انتہائی اعلیٰ مقام پر فائز ہوتا ہے۔

دنیا وآخرت کی کامیابیاں اس کامقدر بن جاتی ہیں ۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکریٹریٹ پر مسیحی نوجوان کے قبول اسلام کے وقت ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رابرٹ بوبی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکار کی فلاحی خدمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں کیونکہ اسلام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کادرس دیتاہے۔مرکزی اراکین تنظیم مشائخ عظام ومجلس شوریٰ کے اراکین نے اسلام قبول کرنے پر رابرٹ بوبی کومبارکباد دی اور دین حق پر استقامت کیلئے اس کیلئے خصوصی دعافرمائی ۔اس موقع پر ان کانیا اسلامی نام ”فیضان علی ”رکھا گیا ہے۔