چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں اس کے علاوہ ہماراکوئی ارادہ نہیں۔ وہ سپریم کورٹ بارکی جانب سے ریٹائرجسٹس سائر علی کے اعزازمیں دیئے گئے عشایئے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وکلا سول سوسائٹی اورمیڈیا نے نو اور سولہ مارچ کے بعد اس بات کاعہد کیا کہ اب ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی انھوں نے کہا کہ مشکلات میں گھری عوام کو بار اوربنچ نے مل کرانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔