وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے کہا ہے کہ لیبیا میں مغربی طاقتوں نے قتل عام کرایا ہے۔ وہ صرف معمرقذافی کی حکومت کو ہی تسلیم کریں گے۔ دارالحکومت کاراکس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوگوشاویز نے کہا کہ لیبیا میں تباہی ابھی شروع ہوئی ہے، ملک ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔ یورپی ممالک اپنے بحران سے توجہ ہٹانے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے لیبیا کے بعد اب اپنی توجہ شام کی طرف کرلی ہے۔ وہ شام پر پابندیوں کیلئے مسودہ تیار کررہے ہیں تاہم روس اور چین نے اس کیخلاف سخت مقف اختیار کیا ہے۔ امید ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حمایت نہیں کریں گے۔