صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ۔ محمد ضیاء قادری
Posted on August 28, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر سڑکوں اور گلیوں میں گندگی ،کچرا پھیلانے اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بلڈنگ میٹریل پھیلا کر عوامی مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ انجام دیں صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں ،محلوں ،عبادت گاہوں ،شاپنگ سینٹروں اور بازاروں سمیت شاہراہوں پر صفائی وستھرائی کے انجام دہی کو مزید بہتر بنا یا جائے۔
انہوں نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ اور کچرے کو مقررہ جگہ پر ڈالیں گلیوں محلوں اور شاہراہوں پر پھینکنے سے اجتناب کریں تاکہ باہمی تعاون کے زریعے صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری