صفہ آئیڈیل سکول ملکہ میں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا شاندار انعقاد

گلیانہ: (زاہد مصطفی اعوان) صفہ آئیڈیل سکول ملکہ میں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا شاندار انعقاد، بچوں کی شاند ار پرفارمنس نے والدین کے دل موہ لئے، تفصیل کے مطابق صفہ آئیڈیل سکول ملکہ میں یوم والدین کی ایک ر نگا رنگ اور پر وقار تقریب کا انعقاد ہو ا ۔اس تقریب میں والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی مہمان خصوصی ملک محمد اقبال سابق ناظم یونین کونسل ملکہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ملک کا سرمایہ ہیں ان بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ تعلیم پر بھی دینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پرنسپل صفہ آئیڈیل سکول ملکہ افضال احمد کی علاقہ بھر کے لئے دی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے آج صفہ آئیڈیل سکول ملکہ نے جو مقام حاصل کیا ہے وہ کسی اور سکول میں موجود نہیں ہیں ۔خاص طور پر دنیا تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی کلاس کا باقاعد ہ اہتما م کرنا علاقہ بھر کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے صفہ آئیڈیل سکول ملکہ کی اس رنگا رنگ تقریب میں دیگر مہمانان ملک محمد ارشاد سدکال، ملک شہزاد اعوان آف ناروے، ملک محمد فاروق اعوان شامل تھے مہمانان نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور تقریب میں پیش کئے گئے رنگا رنگ پروگرامز میں بچون کی شاندار پرفارمنس پر نقد انعامات بھی دئیے۔

صفہ آئیڈیل سکول ملکہ کی اس رنگا رنگ تقریب میں سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود رہی اور بچوں کی پرفارمنس پر ان کو داد دیتے رہے آخر میں صفہ آئیڈیل سکول ملکہ کی طرف سے ریفریشمنٹ کا سپیشل اہتمام کیا گیا تھا۔