امریکہ نے یمن میں القاعدہ رہنما انوارالاوالکی کی ہلاکت کے بعد ان کے بیٹے اور کزن کو بھی ڈرون حملے میں ہلاک کردیاگیا، جبکہ صنعا میں سرکاری فورس نے بارہ حکومت مخالفین کو ہلاک کردیاہے۔ یمنی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاہے کہ القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو جنوبی صوبے شوابہ میں ہلاک کیا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ڈرون حملوں میں القاعدہ رہنما انوار الاوالکی کا بیٹا اور کزن بھی ہلاک ہواہے۔ ادھر صنعا میں صدر علی عبداللہ کے استعفے کیلئے مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔